بھٹکل 2؍اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی اور کانگریسی لیڈر ایڈوکیٹ جے ڈی نائک نے کاروار سائبر کرائم پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ہے کہ کچھ شرپسندوں نے ’جے ڈی نائک پرستاروں ‘ کے نام سے ایک جعلی فیس بک اکاؤنٹ شروع کررکھا ہے اور اس میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے خلاف ہتک آمیزمواد پوسٹ کیے جارہے ہیں۔
ایڈوکیٹ جے ڈی نائک نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کی کھوج کرے اور ان شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ ’’میرے پرستاروں کے نام سے نقلی فیس بک اکاؤنٹ شروع کرکے میرے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔اورسماج کے معزز شخصیات کی تذلیل کی جارہی ہے۔میں نے ضلع ایس پی سے گزار ش کی ہے کہ اس فیس بک اکاؤنٹ کو بندکروانے اور اس کے پیچھے کام کررہے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے اقدامات کیے جائیں۔‘‘